جمائیکا،19؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سمندری طوفان ماریا نے کیریبیئن کی یاست ڈومینیکا میں شدید تباہی پھیلائی ہے۔ یہ بات ڈومینیکا کے وزیراعظم روز ویلٹ سکیرِٹ Roosevelt Skerrit نے اپنے فیس بْک پیغام میں کہی ہے۔ سکیرٹ کے مطابق اب تک ڈومینیکا کے شہری ہر وہ چیز کھو چکے ہیں جسے پیسے سے خریدا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قریب تمام گھروں کی چھتیں طوفان کے سبب اْڑ گئی ہیں۔ ان میں ان کا اپنا گھر بھی شامل ہے۔ ڈومینیکا کے وزیراعظم نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ شدید بارشوں کے سبب لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔ طوفانوں کے بارے میں خبردار کرنے والے امریکی مرکز نے ماریا نامی اس طوفان کی شدت اب کم کر کے چار کر دی ہے تاہم یہ ابھی تک انتہائی خطرناک ہے۔ یہ طوفان اب پورٹو ریکو اور ورجن آئی لینڈ کی طرف بڑھ رہا ہے۔